• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کے 1123 مریض ہوگئے


ملک بھر میں کورونا وائرس کے 21 نئےکیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پورے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1123 ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض صوبہ سندھ میں ہیں جہاں کورونا سے متاثرافراد کی تعداد 421 ہے، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد 340 ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی مکمل کوریج

بلوچستان میں کورونا کے 131 کیس سامنے آئے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 121 ہے۔

گلگت بلتستان میں 84، اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 25 ہے جبکہ آزاد  کشمیر  میں اب تک کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین