آپ آف لائن ہیں
بدھ7؍ شعبان المعظم 1441ھ یکم اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خیبر پختونخوا میں کورونا کے 2 نئے کیس سامنے آگئے

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 123 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2 نئے کیسز اپر دیر سے سامنے آئے ہیں خیبرپختونخوا میں10 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 704 ہوگئی۔

کے پی کے میں 170 کیسز کا رزلٹ نیگیٹیو آیا ہے، جبکہ 401 کیسز کا رزلٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ابھی تک 3 افرادجاں بحق ہوچکےہیں۔

قومی خبریں سے مزید