• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا قومی فریضہ ہے، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کا پھیلاؤ روکنا قومی فریضہ ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال میں ہیلتھ ورکرز ہمارے مجاہد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا قومی فریضہ ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹیشن سے متعلق مسائل پر کل نظر ثانی کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کچھ علاقوں سے آٹے کی قیمت میں اضافے کی اطلاعات ہیں، تاہم ملک میں آٹے کی کوئی کمی نہیں، 17 لاکھ ٹن آٹا موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنی ریلیزز بڑھادیں، بہت سے لوگ مالی امداد کرنا چاہتے ہیں جو ملک میں بھی ہیں اور بیرون ملک بھی لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رضاکاروں اور مالی مدد سے متعلق ایک دو دن میں وزیراعظم اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمان ممالک نے نمازِ جمعہ اور دیگر اجتماعات سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آج کل کے حالات میں اگر کوئی ذخیرہ اندوزی کر رہا ہے تو وہ ملک اور اللّٰہ کا مجرم ہے۔

تازہ ترین