• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن لاک ڈاؤن میں بچوں کیساتھ قیام کیلئے سابق اہلیہ کے شکرگزار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار ریتکروشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں بچوں کی خاطر ریتککے گھر عارضی قیام کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریتکروشن نے سابقہ اہلیہ کی تصویر شئیر کی اور ساتھ ایک ایک تفصیلی پیغام بھی لکھا جس میں وہ سابقہ اہلیہ کے شکرگزار دکھائی دیے۔اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے آغاز میں لکھا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب آپ کا پورے ملک لاک ڈاؤن کردیا گیا ہو، تو والدین کے لیے اپنے بچوں سے دور رہنا ایک ناقابل فہم بات ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ دیکھ کر انہیں بہت تسلی ہورہی ہے کہ سماجی فاصلے اختیار کرنے کے اس دور میں لوگ ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں وہیں علیحدگی اختیار کئے والدین کے لیے ایک پریشانی یہ ہے کہ وہ بچوں سے قوانین کی خلاف ورزی کئے بغیر ملاقات کیسے کریں۔ انہوں نے شیئر کردہ تصویر کی جانب توجہ دلواتے ہوئے کہا کہ یہ میری سابقہ اہلیہ کی تصویر ہے جو لاک ڈاؤن کے دنوں میں عارضی طور پر میرے گھر بچوں کی خاطر ٹھہری ہوئی ہیں تاکہ ہمارے بچے ہم دونوں میں سے کسی سے بھی الگ نہ رہیں۔انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ کے اس تعاون اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ہمارے بچے وہ کہانی سنائیں جو ہم دونوں ان کے لیے تخلیق کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ریتک روشن اور سوزین خان نے 2000میں شادی کی تھی اور پھر دسمبر 2013میں ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین