کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں13 سال قبل لاپتہ ہوجانے والے ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی حکام کی حراست میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کے خاندان نے انکشاف کیا کہ وہ سی آئی اے کی ایماء پر ایک غیر منظور شدہ مشن میں مصروف تھے۔ رابرٹ کی مبینہ ہلاکت پر ان کے خاندان کا کہنا تھا کہ ان کیلئے اپنا درد بیان کرنا ناممکن ہے تاہم انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ان کی ہلاکت کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے پہلے ہوئی ہوگی۔