• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیٹرانچیف کی گرفتاری آئین اور قانون کے خلاف ہے،جاوید ہاشمی

ملتان (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ روزنامہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آئین اور قانون سے بالا ترہے، حکمرانوں نے ذاتی عناد پر میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے، میر شکیل الرحمٰن کی صحافت کیلئے خدمات تاریخ یاد رکھے گی جبکہ حکمرانوں کی جانب سے میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سازشیں بھی تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیازی اور نیب میڈیا کو کنٹرول کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں ، جہاں میڈیا آزاد نہیں ہوتا وہاں جمہوریت نہیں پنپ سکتی ، ابتدائی انکوائری میں میر شکیل الرحٰمن کو گرفتار کرنے میں نیب اور حکومت کی بدنیتی شامل ہے ، حکمران انہیں فوری طور پر رہا کریں۔
تازہ ترین