پشاور (وقائع نگار )پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبر پختونخوا برانچ کے زیر اہتمام پشاور سمیت مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر عوام میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ساتھ ساتھ ضروری حفاظتی اشیاءبھی تقسیم کیے جا رہے ہیں پی آر سی ایس کے فوکل پرسن دانیال احسن نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روزپشاور صدر کے مختلف روٹس اور موٹروے پر آٹھ سو تک ہینڈز سینیٹائزر ز مقامی لوگوں میں اپنے رضاکاروں کے ذریعے تقسیم کئے گئے عوام کو چاہیے کہ اپنے ہاتھوں پر نہ صرف سینیٹائزر ز لگائے بلکہ اچھی طرح صابن سے بھی دھویں تاکہ چراثیم سے پاک ہو ان کا کہنا تھا کہ شہری گھروں سے نکلتے وقت ماسک بھی پہنے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھے کیونکہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر ایک دوسرے سے زیادہ مل جل کے باعث پھیل سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرے اور گھروں میں رہ کر کورونا وائرس کو شکست دے کیونکہ انسانی زندگی کا تحفظ انتہائی ضروری ہے ۔ شرکاءنے کہاکہ پی آر سی ایس کے رضاکاروں کی جانب سے شہریوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔