پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں ہائی وے پر کورونا کی روک تھام کے لئے بنائے جانے والے پوانٹس پر تعینات اہلکاروں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر تین سوڈرائیوروں کو جرمانہ کرکے 46گاڑیاں بند کردیں۔ہائی وے ٹریفک پولیس نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہائی ویز پر کورونا کی روک تھام کے لئے پوائنٹس قائم کئے ہیں ان پوائنٹس پر ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر تین سو گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا اور 46 گاڑیاں بند کردیں ڈی آئی جی ٹریفک کریم خان نے ان پوائنٹس کا دورہ کیا اور 23مارچ سے ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں میں انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کیں ۔