• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے، نیلم منیر


معروف اداکارہ نیلم منیر خان کا کہنا ہے چاہے جیسے بھی مشکل حالات ہی کیوں نہ ہوں مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسلمانوں کو اِس مشکل وقت میں اللّہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتی نظر آرہی ہیں۔


نیلم منیر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ’اگر تُم پہچانتے ہو اور تمہارے اندر ایمان ہے تو تمہیں ڈر کس بات کا ہے؟‘

اداکارہ نے کہا کہ ’گھبرانا نہیں ہے کیونکہ مسلمان کبھی گھبراتا نہیں ہے جو احتیاطی تدابیر ہیں وہ اختیار کرو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’مگر سب چیزوں سے بڑھ کر جو بات ہے وہ یہ ہے کہ اللّہ نے تمہیں وقت دیا ہے۔‘

نیلم منیر نے کہا کہ ’آج تمہارے پاس کوئی کام نہیں ہے تو تمہیں چاہیے کہ تُم اپنے گھر میں کُھل کر عبادت کرو، اللّہ تعالیٰ کو مناؤ، اُس سے معافی مانگو۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’یہ وقت بھی بہت خوش نصیبوں کو ملتا ہے ورنہ لوگوں کی زندگیاں تو ایسے ہی گُزر جاتی ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ بہت غفور الرحیم ہے اُس کی رحمت کو پہچانو، اللّہ اپنے بندوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا ہے۔‘

نیلم منیر نے کہا کہ ’میں اُن سب کے لیے بہت زیادہ دُعا کرتی ہوں جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں، میں آپ سب کے لیے اور پاکستان میں جتنے بھی لوگ ہیں اُن سب کے لیے بھی دُعا کرتی ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اللّہ تعالیٰ سے معافی مانگتی ہوں اور دُعا کرتی ہوں اللّہ پاک بس اب یہ وبا ختم کردے کیونکہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا کہ جب تک اللّہ نہیں چاہے گا اُس وقت تک کوئی دوا، کوئی ویکسین نہیں بنے گی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’یہ دُنیا اللّہ کی ہے سارا کنٹرول اللّہ کا ہے۔‘

تازہ ترین