پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جھنگ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا کریں کہ اُس کا گھر جلد کُھل جائے تاکہ ہم عمرہ و حج ادا کر سکیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے والدین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے سفرِ عمرہ کی یادیں تازہ کیں اور لکھا کہ 2018 کا سال میرے لیے باعث رحمت رہا کہ جب ہم نے عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
انہوں نے لکھا کہ میں اس وقت کے جذبات کو لفظ دینے سے قاصر ہوں ، میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ اس نے والدین کے ساتھ عمرے کرنے کا موقع دیا۔
اداکارہ نےبتایا کہ وہ ہر رمضان اللہ تعالیٰ سے بلاوے کی دعا مانگتی تھیں اور آخر کار 2018 میں اللہ نے انہیں اپنے گھر بلایا۔
انہوں نے افسوس اکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی بہت سے لوگوں کا حج و عمرہ کرنے کا ارادہ ہوگا لیکن دنیا کے حالات کے پیش نظر عارضی طور پر سب بند کردیا گیا ہے، پوری امت خداوند کریم سے اجتماعی دعا کریں کہ یہ وبا جلد سے جلد ٹل جائے اور اللہ کا گھر ہم سب کے لیے دوبارہ کھل جائے۔