• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر غریب سب ختم، اب سب کو خطرہ ہے، حرا مانی

معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اب کوئی امیر ہو یا غریب ہو سب ہی کو کورونا وائرس کا خطر ہ ہے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دُنیا کی موجودہ صورتحال پر ایک طویل نوٹ لکھا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

Covid 19 Everything will gets better

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on


حرا مانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’اچانک  سب کچھ ٹھیک ہورہا ہے، فضا میں آلودگی ختم ہو رہی ہے، لوگوں کے پاس اتنا وقت ہے کہ اُن کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ آخر اِس وقت کے ساتھ کیا کریں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اب والدین اپنے بچوں کو اور اپنی فیملی کو وقت دے رہے ہیں، اب اُنہوں نے کام کو ترجیح دینا چھوڑ دیا ہے، اب و ہ سب کچھ ہورہا ہے جو ہمیں بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اب ہم ’لفظ یکجہتی‘ کو سمجھتے ہیں، اب ہم سمجھ گئے ہیں کہ ہم سب ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں۔‘

حرا مانی نے لکھا کہ ’اب ہمارے درمیان کوئی امیر ہو یا غریب ہو سب ہی کو اِس کورونا وائرس سے خطر ہ ہے، باہر جانے سے ہم سب خوفزدہ ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اب جانور بھی اُن جگہوں پر واپس لوٹ رہے ہیں جہاں سے وہ فضائی آلودگی اور انسان کی موجودگی کی وجہ سے چلے گئے تھے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کوئی پریشانی ہے بلکہ ہم جس طرح سے سوچتے ہیں اور جس طرح سے عمل کرتے ہیں پریشانی کی وجہ وہ ہے۔‘

حرا مانی نے لکھا کہ ’ہمیں یہ جانتے ہیں کہ ہم خود ہی اپنے سیارے کو تباہ کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ہم اِس کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ابھی اِن حالات کو چند دن ہی گُزرے ہیں اور دُنیا نے سانس لینا شروع کردیا ہے، ہماری فضا صاف اور شفاف ہوگئی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ جب یہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تو یہ ہم سب کے لیے ایک بہترین سبق ہوگا۔‘

حرا مانی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کورونا وائرس، سب کچھ بہتر ہوجائے گا۔‘

تازہ ترین