قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے آج اتحاد، احتیاط، خدمت سے ہی بچا جاسکتا ہے، کوئی فرد تنہا کچھ نہیں کرسکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اس وقت بڑا مقصد قومی بقا اور سلامتی کا ہے، ہم نہیں چاہتے حکومت کی حماقتوں کی سزا قوم کو ملے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت مشکل وقت میں ہماری دی ہوئی سفارشات پر عمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےعوام کی براہ راست مدد کرنے کی حکمت عملی بھی وضع کی ہے، جبکہ میں نے پارٹی کے منتخب، تنظیمی عہدیداروں اور کارکنان کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔