• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری حالت دیکھو، عرفی جاوید نے فوٹوگرافر کو دیکھ کر منہ چھپالیا



بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے ایئرپورٹ پر فوٹوگرافر کو دیکھ کر اپنا منہ چھپاتے ہوئے کہا کہ میری حالت دیکھو۔

عرفی جاوید جو عام طور پر اپنے منفرد انداز اور فیشن کےلیے جانی جاتی ہیں، وہ ایئرپورٹ پر پاپارازی فوٹوگرافر کو دیکھ کر اپنا چہرہ چھپاتی ہوئی نظر آئیں اور بار بار کہتی رہیں کہ میری حالت دیکھو اور تصاویر نہیں بناؤ۔

ایئرپورٹ پر عرفی جاوید ایک آرام دہ اور سادہ لباس میں ملبوس نظر آئیں انہوں نے ایک ڈھیلی ٹی شرٹ کے ساتھ جینز کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی، جبکہ سر پر کیپ اور آنکھوں پر گلاسز لگانے کے ساتھ بال بھی کھلے چھوڑے ہوئے تھے۔

جب پاپارازی نے انہیں دیکھا تو وہ اپنے چہرے کو بالوں اور جیکٹ سے چھپاتی ہوئی نظر آئیں۔ وہ بار بار فوٹوگرافر سے کہتی رہیں کہ ان کی تصویر نہ کھینچی جائے اور فوراً اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

ویڈیو کے سامنے آنے کے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور لوگ اس بات کا اندازہ لگانا شروع ہوگئے کہ آخر عرفی اپنا چہرہ کیوں چھپا رہی تھیں۔

خیال رہے کہ عرفی جاوید کا انوکھا اسٹائل اور فیشن ہمیشہ سرخیوں میں رہا ہے۔ اور اُن کا اسٹائل عام فیشن سے کہیں ہٹ کر ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید