• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی سابق میئرز و چیئرمینز سے اپیل

شہباز شریف کی سابق میئرز و چیئرمینز سے اپیل


مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے سابق مئیرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز سے کورونا وائرس کے خاتمے کےلیے فعال کردارادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو لنک پر لاہور کے سابق مئیرز اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ قوم امتحان سے گزر رہی ہے، دس ہزار حفاظتی لباس اور دس ہزار ماسک ڈاکٹروں کو دیے ہیں، جبکہ کورونا وائرس موت بن کر دستک دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خوراک، دواؤں اور دیگر ضروریات کی فراہمی میں ہاتھ بٹانا ہے، عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑنا ہے۔

تازہ ترین