• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں کورونا وائرس سے ایک نوجوان چل بسا، جس کے بعد پنجاب میں جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس سے متعلق معلومات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی ہیں۔

عثمان بزدار کے مطابق فیصل آباد میں مرنے والے نوجوان کی عمر 22 سال تھی۔ پنجاب میں وائرس کے باعث اب تک 5 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 490 ہے۔

انہوں نے مرض کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس ہنگامی صورتحال میں سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

تازہ ترین