• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کی ڈاکٹرز کیلئے ’تاجدار حرم‘ اور ’وہی خدا ہے‘ پڑھنے کی پیشکش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہریت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں کیلئے گانا گانے کی پیشکش کی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈکس کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور لکھا کہ اس وائرس کے خلاف لڑنے والے تمام افراد ہمارے ہیرو ہیں۔ڈاکٹروں کے نام پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا کام انتہائی اہم اور تھکا دینے والا ہے، آپ سب کو زندگی سے بھرپور اور خوش رکھنے کیلئے میں اپنے طور پر ایک کاوش کرنا چاہتا ہوں۔گلوکار نے کہا کہ کہ آپ مجھے اپنا نمبر ای میل کریں اور میں آپ کے لیے ’تاجدار حرم‘ اور ’وہی خدا ہے‘ مختلف انداز میں پڑھ کر آپ کو بھیجوں گا۔اپنے مداحوں کے نام خاص پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنا اور اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے ویڈیو کے اختتام میں ڈاکٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بچانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

تازہ ترین