تہران (جنگ نیوز )ایران میں کورونا کے علاج کیلئے زہریلا کیمیکل پینے سے 480فراد ہلاک اورہزاروں کی حالت غیر ہوگئی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق زہریلا کیمیکل پینے سے ایک 5سالہ بچہ بینائی سے بھی محروم ہوگیا ہے، والدین نے کورونا سے بچائو کیلئے اپنے5سالہ بچے کو میتھانول پلادیا، ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 300ہے جبکہ ایران میں اس وقت وزارت صحت کے تحت طبی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک ڈاکٹر نے امریکی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ ممنوعہ کیمیکل پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2850سے زیادہ ہے جب کہ ہلاک ہونے افراد کی تعداد 480ہے، رپورٹس کے مطابق حکام کے منع کرنے کے باوجود بڑی تعداد میں شہری میتھانول نامی صنعتی کیمیکل پی رہے ہیں ، ایران میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد مسلسل ممنوعہ کیمیکل پی رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بتائے جانے والے اس طریقہ علاج پر عمل کرنے سے اب تک سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے بھی اپنی ایک5سالہ بچے کا حوالہ دیا ہے جس کے والدین نے اسے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے میتھانول (صنعتی کیمیکل) پلا دیا جس کی وجہ سے وہ اب نابینا ہو گیا ہے۔یہ بچہ ان سیکڑوں افراد میں شامل ہے جنہوں نے مہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ممنوعہ کیمیکل پیا۔