• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن،شہری گھروں میں محصور ،بے خوف اسٹریٹ کرمنلز کی وارداتیں جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)لاک ڈاون میں شہری گھروں میں محصور پولیس سےبے خوف اسٹریٹ کرمنلز کی وارداتیں جاری ۔تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کی حدود ملیر شادمان میں ملزم گلی میں موجود شخص سے موبائل چھین رہا تھا، اسی دوران اپنی چھت پر موجود پڑوسی جو سار امنظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا ، اس نے واردات کرکے فرار ہونے وا لے ملزم پر چھت سے نشا نہ لے کر ملزم کے سر پر اینٹ ماری جس سے ملزم زخمی ہو کر گر گیا ، علاقہ مکینوں نے اسے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کےقبضےسے اسلحہ اوردیگر سامان برآمدکر لیا۔
تازہ ترین