• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وباء میں کام کرنے والوں کو قوم کو سلام پیش کرتی ھے ، فائق شاہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کرونا وائرس کی وباء میں جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرنے والے ڈاکٹروں،طبی عملے‘ پولیس‘ فوج‘ انتظامیہ‘ ہسپتال سیکورٹی گارڈز‘ عملہ صفائی ‘ میڈیا ‘ علماء اور سماجی ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مجاہد ہیں جو خدمت خلق کے محاذ پر جہاد کر رہے ہیں پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے ۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومت ان کو تحفظ فراہم کرے ، حفاظتی اقدامات میں کوتاہی نہ کی جائے ۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر ہی اس وبا کا مقابلہ کر سکتی ہے ہمارا ماحول بھی وبائوں کا باعث بنتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے عظمت کا مینار اور ساری قوم کے لئے مشعل راہ ہیں۔
تازہ ترین