• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد کی طبی عملہ سے اظہار یکجہتی، ارباب روڈ پر سفید جھنڈا لہرایا

پشاور ( وقائع نگار ) تاجر اتحاد کینت پشاور کے چیئرمین مجیب الرحمن نے ڈاکٹروں اور دیگر تمام ہسپتالوں کے طبی عملہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے کینٹ پشاور ارباب روڈ پر سفید جھنڈا لہرایااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں، پاکستان آرمی، پیرا میڈیکس، میڈیا اور پولیس نے عوام کیساتھ کھڑے ہو کر ایک اچھا پیغام دیا ہے جس پر ہم انکو سلام پیش کرتے ہے انہوں نے کہا تمام طبی عملہ،سیکورٹی ادارئے اور میڈیا کرونا کے کلاف جنگ میں عوام کے ساتھ کھڑے ہے جبکہ کرونا نے پوری دنیا مین دہشت کی فضا قائم رکھی ہے تاہم ہمارے ڈاکٹرز،نرسز،پولیس،ارمی اور میڈیا نے اس مشکل وقت میں عوام کو کرونا سے بچاو کیلئے میدان میں خدمات انجام دے رہے ہیں لہذ ا ہم اپنے ڈاکٹرز،طبی عملہ،پولیس،ارمی اور میڈیا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
تازہ ترین