• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں لاک ڈاؤن، کراچی میں چارے کی دکانیں کھولنے کی اجازت

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، سندھ سمیت کراچی بھر میں جانوروں، پرندوں کی خوراک کی دکانیں دن 12 سے 2 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، لوگ گھروں میں محدود ہیں، سڑکیں ویران ہیں، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار گشت کررہے ہیں۔

سندھ لاک ڈاؤن

سندھ سمیت کراچی بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظرچھٹے روز بھی لاک ڈاؤن ہے، آج شام 5 بجے سے کل صبح 8 بجے تک تمام کاروبار بند رہے گا، جانوروں، پرندوں اور ان کی خوراک کی دکانیں دن 12 سے 2 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

کراچی میں دودھ، سبزی اور کریانے کی دکانیں صبح 8 بجے کھل گئیں، تمام میڈیسن مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گی، جبکہ مختلف سڑکوں پر پولیس اور رینجرز کے ناکے موجود ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے ، شہریوں کو مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے اور انہیں غیر ضروری باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ہول سیل کیمسٹ کونسل کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تمام میڈیسن مارکیٹ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گی، تمام ممبران اور عوام وقت کی پابندی کا خیال کریں۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کے احکامات کے مطابق آج شام 5 بجے سے اگلی صبح 8 بجے تک تمام کاروبار بند رہے گا۔

پنجاب لاک ڈاؤن

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا آج پانچواں روز ہے ، تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند ہیں، کریانہ اور جنرل اسٹور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر لاک ڈاؤن

بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پانچویں روز لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے علاقے میں تعینات ہیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین