• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر دیر: فوت خاتون میں کورونا کی تصدیق، گاؤں قرنطینہ میں تبدیل


خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں انتقال کر جانے والی ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ نے ایک جاری کیے گئے اعلامیے کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ لوئر دیر میں انتقال کر جانے والی خاتون کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے مدینہ آباد زیارت تالاش گاؤں کی خاتون کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتقال کر جانے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں کے 4 ڈاکٹر کورونا سے متاثر

واضح رہے کہ لوئر دیر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ضلع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ساتھ انتظامی افسرز بازاروں کے مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین