آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

زندگی میں بہت کچھ دیکھا لیکن ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، صبور علی

معروف اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے زندگی میں بہت اُتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن کبھی کورونا جیسی تباہی نہیں دیکھی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبور علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔

صبور علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کو ایک رولر کوسٹر کی طرح گُزارا ہے جس میں بہت سے اُتار چڑھاؤ کا سامنا بھی کیا ہے۔‘

صبور علی نے لکھا کہ ’اِن اُتار چڑھاؤ کے ساتھ میں نے کبھی بھی ایسی تباہی نہیں دیکھی ہے جیسی آج پوری دُنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہو رہی ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا وائرس ایک حقیقی وبا ہے، براہ مہربانی اپنی فیملی کی خاطر اِس وائرس کو سنجیدگی سے لیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’بار بار اپنے ہاتھوں کو سینیٹائزڈ کریں اور معاشرتی فاصلہ اختیار کریں۔‘

صبور علی نے لکھا کہ ’اُن لوگوں کی مدد کریں جو محتاج ہیں، اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔‘

واضح رہے کہ اِس سے قبل صبور علی نے اپنے مداحوں کو قرنطینہ میں اپنی مصروفیت سے آگاہ کرتے ہوئے کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جس میں وہ پینٹنگ کرتی نظر آرہی تھیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید