سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اللّٰہ کو راضی کریں۔
ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے اور حکومتی کی جانب سے احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔
دریں اثنا کھیل اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات لوگوں سے اپنے اپنے انداز میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔
ایسے میں سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بھی عوام کے لیے پیغام جاری کیا۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مشکل گھڑی میں اللّٰہ کو راضی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت اور نمازوں کا اہتمام کریں۔
لیگ اسپن لیجنڈ نے کہا کہ ہمیں حکومت کا ساتھ دینا ہوگا اور احتیاط کرنا ہوگی۔
مشتاق احمد نے مزید کہا کہ خود کو اور گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔