کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان بید منٹن فیڈریشن نے اپنی تمام الحاق شدہ ایسوسی ایشنوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام سر گرمیاں معطل رکھی جائیں اور کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا شیدول آن لائن بھیج دیا جائے، فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کھلاڑی خود کو فٹ رکھنے کے لئے گھروں پر ایکسر سائز کریں اور کوچز کی ہدایت کے مطابقکھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں۔