• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کے براوو نے بھی کورونا کے حوالے سے گانا تیار کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے مشہورکرکٹر ڈی جے براوو نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے منفرد اور مخصوص انداز میں اپنا گانا تیار کیا ہے جس میں وہ ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کا تذکرہ کررہے ہیں۔ آل راؤنڈر ڈی جے براوو نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے یوٹیوب پر ایک حوصلہ افزا گانا جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈی جے براوو نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ʼہم ہار نہیں مانیں گے، اس وبا کے دوران میری دلی دعائیں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، آئیں سب ملک کر وائرس کے خلاف جدوجہد کریں۔اپنے گانے میں براوو نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

تازہ ترین