• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی جانب سے شہرت رکھنے والے بیٹسمین بین ڈنک ان دنوں آئسولیشن میں ہیں اور انہوں نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے آن لائن کوچنگ شروع کردی ہے۔اپنے چھکوں اور جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے شہرت رکھنے والے آسٹریلوی ببن ڈنک آن لائن کوچنگ کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کررہے ہیں اور انہیں قیمتی مشورے دے رہے ہیں۔بین ڈنک کا کہنا ہے کہ آن لائن کوچنگ سے وقت بھی کٹ جاتا ہے اور دوسروں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، کورونا ایک عالمی وبا ہے ، ہمیں موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین