• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس گیمز اگلے سال اپریل مئی میں کرانے کی تجویز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جاپانی اولمپکس کمیٹی کے حکام نے ٹوکیو اولمپکس گیمز کے لئے اگلے سال اپریل مئی کو موزوں قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہاس وقت دنیا میں کئی بڑے کھیلوں کے سالانہ ایونٹ نہیں ہورہے ہوں گے ایسے میں اولمپکس بہتر انداز میں ہو سکیں گے، ان کا کہنا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کی تیاریوں کو دوبارہ سے شروع کرنا مشکل ہے لیکن ناقابل تسخیر نہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں کے التواء سے ہمیں کچھ اور اچھا وقت مل گیا ہے۔
تازہ ترین