• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری ’ایلیفینٹس‘ کے ساتھ شوبز میں واپسی

میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری ’ایلیفینٹس‘ کے ساتھ شوبز میں واپسی


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے رواں سال 9جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھی کہ میگھن ڈزنی کی ایک فلم کے ساتھ شوبز میں واپسی کریں گی اور اب اس فلم کا نام بھی منظر عام پر آگیا۔ رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری ’ایلیفینٹس‘ کے ساتھ شوبزمیں واپسی کرنے جارہی ہیں۔تاہم اداکارہ اس ڈاکیومنٹری میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گی بلکہ جانوروں پر مبنی اس ڈاکیومنٹری کو میگھن مارکل صرف اپنی آواز دیں گی۔ڈزنی اسٹوڈیو نے حال ہی میں اعلان کیا کہ میگھن مارکل نے رواں سال3اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو اپنی آواز دی ہے،یہ فلم ڈزنی کی اسٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوگی۔اس ڈاکیومنٹری کی کہانی ہاتھیوں کے ایک خاندان کے سفر پر مبنی ہے۔خیال رہے کہ ان دونون کے شاہی حیثیت اور عہدوں سے علیحدگی کے اعلان کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آنا شروع ہوگئیں تھی کہ میگھن مارکل شوبز میں واپسی اختیار کرنے جارہی ہیں جس کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئی تھی کہ میگھن نے ڈزنی کے ساتھ کچھ فلموں کے لیے معاہدہ بھی سائن کرلیا تھا۔دونوں نے اعلان کیا تھا کہ ان پروجیکٹس سے ملنے والا معاوضہ ایلیفینٹس ود آؤٹ بارڈرز نامی فلاحی تنظیم کو دیا جائیگا۔

تازہ ترین