• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی وبا پھوٹنے کے بعد سے چین اور چینی عوام کیخلاف دنیا بھر میں غم و غصہ

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد سے چین اور چائنیز عوام کیخلاف دنیا بھر میں عوام کے غم و غصے میں 900فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم اور مواد پر تحقیق کرنے والی کمپنی لائٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے ہیش ٹیگز میں اضافہ ہوا ہے جو چین اور چینی عوام کیخلاف ہیں جن میں کنگ فلو، چائنیز وائرس، کمیونسٹ وائرس وغیرہ جیسے ہیش ٹیگز اس وبا کیخلاف سوشل میڈیا پر لکھنے والے صارفین میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ یہ صورتحال ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکا میں لوگوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں اور تنظیموں اور سیاست دانوں نے ایشیائی امریکی شہریوں کیخلاف نسل پرستانہ حملے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اپنی رپورٹ کی تیاری میں لائٹ نے مختلف ویب سائٹس، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس، ٹین ایجر چیٹنگ سروسز اور گیمنگ سائٹس کا دسمبر 2019ء سے لے کر مارچ کے آخری دنوں تک جائزہ لیا، اس میں تصاویر، ویڈیوز اور وائس ریکارڈنگز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین