• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں 20 دیہات کے 40 ہزار شہری قرنطینہ منتقل

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں 20دیہات کے 40 ہزار کے لگ بھگ شہریوں کو اس وقت قرنطینہ میں ڈال دیا گیا جب وہاں پھیلنے والی کووِڈ19کی وبا کا تعلق صرف ایک شخص سے ثابت ہوا۔ اُن70سالہ شخص کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی مگر اس کا پتہ ان کی ہلاکت کے بعد ہی چلا۔ حکام نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہلاک ہونے والاشخص ایک مبلغ تھا جس نے اٹلی اور جرمنی سے واپس آنے کے بعد خود ساختہ تنہائی اختیار کرنے کے مشوروں کو نظرانداز کر دیا تھا۔ بلدیو سنگھ کے نام سے شناخت کیے گئے شخص نے اپنی ہلاکت سے قبل ہولا محلہ نامی سکھ تہوار میں شرکت کی تھی۔

تازہ ترین