• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان: 1 شخص کا انتقال کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت

خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مرنے کے بعد ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، مرحوم محمد عامر کے الگ الگ مقامات پر 2 جنازے پڑھے گئے۔

مقامی ریپڈ ریسپانس ٹیم کے انچارج ڈاکٹر محمد فاروق گل کے مطابق 35 سالہ محمد عامر 8 فروری کو عمان سے آیا تھا ، اس دوران اس نے دوسری شادی کی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص علاج کے لے مقامی اسپتال اور ملتان بھی گیا مگر 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب انتقال کر گیا، اسی رات اس کا کورونا ٹیسٹ کیا جو بعد ازاں مثبت آگیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں علاقے سید نگر اور ٹیکن جہاں انتقال کر جانے والے محمد عامر کے جنازے پڑھے گئے کوارنٹین قرار دیئے گئے ہیں اور وہاں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس، دنیا اور ہم

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متوفی محمد عامر کے متعلقین کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، دونوں علاقوں میں جراثیم کش اسپرے بھی کیے جا رہے ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والا یہ واقعہ اعلان ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر کے انسانوں کے لیے چھپا دشمن ہے، انسانوں کی بقاء احتیاط اور ایک دوسرے سے فاصلے بڑھانے سے ہی ممکن ہے ۔

تازہ ترین