• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امدادی سامان  آزاد کشمیر بھی پہنچایا جائے گا


چین سے امدادی سامان لے کر ایک اور جہاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق چین سے آنے والے 6 ٹن وزنی امدادی سامان میں 15 وینٹی لیٹر، ماسک، دوسری طبی اور حفاظتی اشیا شامل ہیں۔

چین کے سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے حفاظتی سامان دے دیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان آج آزاد کشمیر بھی پہنچا دیا جائے گا ۔

تازہ ترین