• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے دنیا میں 32 ہزار ہلاکتیں، ساڑھے 6 لاکھ سے زائد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 32  ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہیں۔ 

مہلک وائرس کی دنیا  بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں اور آج بھی کئی کورونا کے مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کووِڈ 19 کی وجہ سے د نیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار 180 ہوگئی ہے جبکہ  6 لاکھ 84 ہزار 384 افراد اس سے متاثر ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 236 ہوچکی ہے۔ 

امریکا میں مزید531 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 109 ہوگئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار 23 ہو چکی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 92 ہزار 472 افراد متاثر ہیں۔


ایک اور یورپی ملک اسپین میں کورونا سے مزید 546 ہلاکتیں ہوئیں ہیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 528 ہوگئی ہے۔

اسپی میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 562 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 78 ہزار 797 ہے۔

پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 123 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی مجوعی تعداد 2 ہزار 640 ہوگئی ہے۔

اسی طرح وہاں مزید 2 ہزار 901 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ایران میں متاثرہ لوگوں کی تعداد 38 ہزار 309 ہوگئی ہے۔

ادھر برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اور مزید 209 برطانوی لقمہ اجل بن گئے۔ 

برطانیہ میں اب تک 1 ہزار 228 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 433 نئے کیسز کے بعد وہاں 19 ہزار 522 افراد متاثر ہیں۔

ادھر کورونا کے مرکز چین میں اس کی وجہ سے مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

اسی طرح چین میں 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 439 ہو گئی۔

تازہ ترین