• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکتیں، سرد خانے بند

کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکتوں کی وجہ سے کراچی کے سرد خانے بند کردیے گئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بعض افراد کی مبینہ طور پر کورونا سے ہلاکت کو چھپایا گیا، ایدھی سر دخانے میں میتیں رکھواتے وقت وجہ موت چھپائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے سرد خانے لائے گئے 2 افراد کی موت کورونا سے ہوئی، سرد خانوں سے کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر انہیں بند کیا گیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے ایدھی ہوم سے میت کو غسل دینا بھی بند کردیا ہے۔

دوسری جانب چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا نے بھی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر عارضی طور پر سرد خانے بند کرنے کی تصدیق کی۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈشن شاہد حسین کا کہنا ہے کہ سرد خانے بند ہونے سے عوام اپنے پیاروں کی میتیوں کے لیے پریشان ہوگئے، جبکہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے قبرستانوں سے گورکن بھی غائب ہیں۔

گورکنوں کا کہنا ہے کورونا سے مرنے والوں کی میتیں دفنانے سے ہمیں بھی وائرس لگ سکتا ہے، ڈائریکٹر قبرستان نے بھی گورکنوں کی کمی کی تصدیق کی ہے۔ 

تازہ ترین