• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل آئی جی سندھ کو بھا گئی

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پولیس کے انسپکٹر قلندر بخش سومرو کی عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ویڈیو پسند کر تے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے فرائض کی انجام دہی پر شاباش دیتے ہوئے 2ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ آئی جی کے احکامات پر ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے انسپکٹر قلندر بخش سومرو کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی عرفان علی سموں و دیگر بھی موجود تھے۔ قلندر بخش سومرو کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے گھروں سے باہر نہ نکلنے کے اعلانات کئے گئے تھے، اعلانات میں قلندر بخش نے مودبانہ انداز میں شہریوں سے درخواست کی کہ وہ خود کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
تازہ ترین