• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: کوروناوائرس،بچاؤ کیلئے دوریپڈریسپانس کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

خیرپوربیورورپورٹ)خیرپو رمیں کورونا وائرس کے بچاؤ کے اقدامات کے تحت دو ریپڈریسپانس کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ڈاکٹر اور محکمے صحت کا عملہ ہائی الرٹ ہے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے جنگ کو بتائی۔ ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے بتایا کہ سندھ حکومت اور ڈپٹی کمشنر خیرپو ر محمد نعیم سندھو کے احکامات پرایک ریپڈ ریسپانس کاؤنٹر خیرپو رمیڈیکل کالج کے اسپتال میں جبکہ دوسرا گمبٹ میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ میں قائم ہو گا۔ ریپڈ ریسپانس کاؤنٹر پر 24گھنٹے عملہ مقرر ہو گا انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کا مقابلہ جنگی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے ہمارے ڈاکٹر اور صحت کا عملہ ہائی الرٹ ہے۔ ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے بتایا کہ کورونا وائرس کے شبے پر ایک مزید شخص کو آئسو لیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے داخل افراد کی تعداد 11ہو گئی ہے 11افراد میں سے 7افراد کلیئر ہو گئے ہیں تاہم ان کو 14روز وارڈ کے اندر رہنا ہو گا جبکہ دیگر 4افراد کے اجزا لیبارٹری سے واپس آنے کے بعد ان کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین