• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کوئی ایک مستحق بھوکا نہ رہ جائے، بلاول

سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کوئی ایک مستحق بھوکا نہ رہ جائے


لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کوئی ایک مستحق بھوکا نہ رہ جائے، مخیر حضرات اور فلاحی ادارے سندھ حکومت کے بازو بن کر زیادہ مو ثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں یومیہ اجرت پر انحصار کرنے والوں کی امداد کے میکنزم کے حوالے سے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔ 

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مرتضیٰ وہاب نے براہ راست جبکہ سعید غنی اور حارث گزدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

سندھ میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے طویل مشاورت میں مستحق افراد کی نشان دہی اور ان تک رسائی کی منصوبہ بندی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا،بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ایک مستحق کے گھر پہنچے اور راشن پہنچائے۔

تازہ ترین