• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہونے پر ملزم کو پکڑنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی

فائل فوٹو : امریکی میڈیا
فائل فوٹو : امریکی میڈیا 

امریکا نے  4 جدید فوجی ڈرون چوری ہونے پر ملزم کو پکڑنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی، یہ ڈرون ریاست کینٹکی میں واقع فوجی اڈے سے چوری ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج 4 ماہ سے ڈرون چوری کرنے والوں کی تلاش میں تھی، ناکامی پر عوام سے مدد کی اپیل کردی اور ملزم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ڈرون 21 سے 24 نومبر 2025 کے درمیان ایک فوجی عمارت سے غائب ہوئے، جو  عموماً نگرانی، جاسوسی اور فوجی مشنز میں استعمال ہوتے ہیں، ان کی قیمت لاکھوں ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

امریکی فوج نےچوروں کی معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 5 ہزار ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید