ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کرکے ایران کے تاریخی ورثے کو نشانہ بنا رہا ہے، اس پر یونیسکو کو آواز بلند کرنی چاہیے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل 14ویں صدی کے آثار قدیمہ کے مقامات پر بمباری کر رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی مقامات پر بمباری کی گئی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ جو نظام ایک صدی بھی قائم نہ رہے اس کا صدیوں پرانی تاریخ والی قوموں سے نفرت فطری ہے لیکن یونیسکو کا ایسی کارروائیوں پر خاموش رہنا ناقابل قبول ہے۔