انگلینڈ کی کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ کے آکشن میں پاکستان کرکٹ کے بڑے ناموں کا کوئی خریدار سامنے نہ آیا جبکہ ابھرتے ہوئے اسٹارز پک کرلیے گئے۔
دی ہنڈریڈ کے آکشن کے پہلے مرحلے میں فاسٹ بولر حارث رؤف، آل راؤنڈر شاداب خان اور جارح مزاج صائم ایوب کو کسی نے پک نہیں کیا۔
تاہم ان کے علاوہ اسپنرز ابرار احمد اور عثمان طارق دی ہنڈریڈ کا حصہ بن گئے۔
عثمان طارق کو برمنگھم فینکس نے 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈز میں برمنگھم فینکس نے خرید لیا جبکہ ابرار احمد کو سن رائزرز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں پک کیا۔