• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم ،سیاسی قیدیوں کو رہا کرے ،پاکستان

کورونا وائرس ،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں ختم کرے


اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )پاکستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے2اموات اور متعدد افراد میں اس وباءکی تصدیق کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل پابندیوں اور قدغنوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے پابندیوں کو ختم اورجیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہزاروں کشمیری نوجوان، سول سوسائٹی کے ارکان، صحافی اور کشمیری رہنما بھارتی جیلوں اورعقوبت خانوں میں قید ہیں ، اعلیٰ حریت قیادت کو مختلف جیلوں اور گھروں پر نظر بند اور قید کیاگیا ہے،حریت رہنما یاسین ملک، محترمہ آسیہ اندرابی اور دیگر رہنما جعلی وبے بنیاد الزامات یا کسی شفاف عدالتی عمل کے بغیر قید ہیں ، دنیاکورونا وائرس کی وجہ سے صحت کی بدترین ہنگامی حالت سے لڑنے میں مصروف ہے لیکن بھارت کی 9 لاکھ قابض افواج بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کے مصائب بڑھا رہی ہیں اور ان پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔

تازہ ترین