• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کورونا وائرس نے نوزائیدہ بچے کی جان لے لی

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکا میں کورونا وائرس نے نوزائیدہ بچے کی جان لے لی جو کہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی ریاست الے نوائے کے شہر شکاگو کے شعبہ صحت کے عہدے دار ڈاکٹر این گوزی ایزیکے نے نوزائیدہ بچے کی موت کی تصدیق کرتے ہو بتا یا کہ اس سے پہلے کسی بھی نوزائیدہ بچے کی کورونا وائرس سے موت نہیں ہوئی تھی اور ہم اس کی مکمل تحقیق کر رہے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا،خیال رہے کہ اس سے قبل ایک سال سے کم عمر کے بچوں میں صرف ایک موت سامنے آئی تھی جو کہ چین میں ہوئی تھی لیکن اس بچے کو پہلے سے بیماریاں تھیں۔
تازہ ترین