• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفس کو نقصان پہنچانا حرام اورجان کی حفاظت واجب ہے،نیازحسین نقوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ جسم اللہ کی امانت ہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں نفس کو نقصان پہنچانا حرام اورجان کی حفاظت واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ کورونا وائرس کے خاتمے تک نماز باجماعت اور نماز جمعہ کو کچھ دیر کے لیے موقوف کر دیناانسانیت کے مفاد میں ہے۔
تازہ ترین