• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب تو خوابوں میں بھی ہاتھ دھو رہی ہوں: ارمینہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے جان لیوا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو اس قدر سنجیدہ لیا ہوا ہے کہ اب وہ نیند کی حالت میں بھی ہاتھ ہی دھو رہی ہوتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ان کے پیغامات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے بھی از خود تنہائی اختیار کی ہوئی ہے اور کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ارمینہ خان نے سگریٹ نوشی کرنے والے  مداحوں سے اس عادت کو چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔

ارمینہ خان نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایک معلوماتی تصویر شئیر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو کورونا ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ اس موقع کو ضائع نہ کریں اور سگریٹ نوشی کو ترک کردیں۔

تازہ ترین