• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی وبا کورونا وائرس سے  کراچی میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ترجمان وزیرصحت کے مطابق کراچی میں آج کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 52 اور 66 سال تھیں، دونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق 3 روز قبل ہوئی تھی۔

ترجمان وزیرصحت کے مطابق جاں بحق 66 سال کا شخص ڈائیلیسز پر تھا جبکہ دوسرے مریض کو سانس کا مسئلہ تھا۔

ترجمان وزیرصحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے جانےو الے افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

واضح رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 اموات کے بعد مرنے والوں کی ابھی تک مجموعی تعداد 18ہوگئی ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 99 کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین