• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا مریض 1600 سے زائد، اموات 20 ہوگئیں



کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 اموات کے بعد مرنے والوں کی ابھی تک مجموعی تعداد 20ہوگئی ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 99 کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی ہے۔

کنٹرول سینٹر کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے۔

وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہے۔

پنجاب میں 593، سندھ میں 508، بلوچستان میں 144، خیبر پختونخوا میں 195 ، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جب کہ آزاد کشمیر 6 میں مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین