• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مامن زہرہ 

سب سے بڑا جانورکون سا ہے؟

پیارے بچو! آپ چڑیا گھر میں گینڈے، زرافے اورہاتھی کو دیکھ کر سوچتے ہوںگے کہ اللہ عزوجل نے ان سے بڑا جانور تو شاید ہی بنایا ہو۔ کسی حد تو یہ بات ٹھیک ہے کہ خشکی پر چلنے پھرنے والے جانوروں میں سے سب سے بڑا ممالیہ جانور افریقی ہاتھی ہی ہے، جس کا وزن 9۔6 ٹن ہے، مگر ایک جانور ایسا بھی ہےجس کا وزن 173 ٹن اور لمبائی 30 میٹر ہے۔ ٹھنڈے سمندر میں رہنے والی اس دیوہیکل مخلوق کا نام ’’نیلی وہیل‘‘ ہے۔ 

یہ جانور نہ صرف اپنی جسامت میں سب سے بڑا ہے بلکہ بلند آواز میں بھی اس کا نام سرفہرست ہے۔ دودھ پلانے والا یہ عظیم جانور سمندر میں اگنے والے خود رو گھاس اور تیرنے والے پودے کھا کرگزارا کرتا ہے۔ اس کی کئی انچ موٹی کھال کے نیچے موجود چربی کی تہہ اسے یخ ٹھنڈے پانی میں زندہ رکھتی ہے۔

سمندر میں اس کے پاس سے گزرنے والا بحری جہاز بھی چھوٹا لگتا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا سمندر کون سا ہے؟

دنیا میں چار بڑے سمندر ہیں، جن میں سےبحرالکاہل سب سے بڑا اور گہرا سمندر ہے۔

یہ زمین کے ایک تہائی سے زیادہ حصے پر پھیلا ہوا ہے اور کرہء ارض کے مجموعی سمندری پانی کا نصف ہے۔ اس کی اوسط گہرائی 4300 میٹر ہے۔

1520ء میں ایک پرتگالی جہاز ران میجلن نے اس کا نام ’’پیسیفک‘‘ رکھا، جس کے معنی ’’پرامن ‘‘ کے ہیں۔ اس کے پانی کی سطح بہت پرسکون ہے شاید اسی لئے اس کا یہ نام رکھا گیا۔

تازہ ترین