آپ آف لائن ہیں
اتوار10؍جمادی الثانی 1442ھ 24؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ میں کورونا کے مزید 4 مریض صحتیاب

سندھ سے ایک مرتبہ پھر اچھی خبر آگئی، صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ 

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اچھی خبر سنائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا سے  متاثرہ مزید چار مریض کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، ان کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔ 

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ صوبے میں کورونا سے متاثر ہوکر صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔  

اپنے ٹوئٹ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر فرد احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

واضح رہے سندھ حکومت ہی نے سب سے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید