• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھلیسیمیا: مریض بچے خون کے عطیات کے منتظر

تھلیسیمیا: مریض بچے خون کے عطیات کے منتظر


کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے باعث ملک بھر میں تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔

ملک میں اس وقت لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، ایسے میں لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

گوجرانوالہ میں تھلیسمیا کے مریض بچے خون کے عطیات کے منتظر ہیں، بروقت عطیات جمع نہ ہونے سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

دو ہزار سے زائد بچے تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں، جن کی سانسیں ایک فلاحی ادارے کی طرف سے ملنے والے خون کے عطیات سے چلتی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث فلاحی ادارے کو خون کے عطیات جمع کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ بچوں کا ایچ بی لیول گر رہا ہے، مقررہ تاریخ تک انہیں خون نہ ملا تو یہ ڈر ہے کہ ان مریض بچوں کی زندگی وقت سے پہلے ختم نہ ہوجائے۔

فلاحی ادارے کا کہنا ہے شہری اسپتال آکر یا اپنے گھر سے خون عطیہ کرنا چاہیں تو عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق سہولیات موجود ہیں۔

خون کے عطیات دینے والے بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے آگے آئیں ایسا نہ ہو دیر ہوجائے۔

تازہ ترین